ابنا: صہیونی درندوں نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو منتشر کرنے کےلئے ایک نیا کیمیاوی ہتھیار استعمال کیا ہے، اس کیمیاوی مادے سے بدن میں ہفتوں تک تعفن کی بو رہتی ہے اوراس سے انسان کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ صہیونی ریاست نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے حیفا میں اینٹی میزائل سسٹم نصب کئے ہیں۔
یاد رہے صہیونی ریاست نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے راکٹ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تل ابیب میں بھی اینٹی میزائل سسٹم نصب کئےتھے۔ یاد رہے یہ میزائل سسٹم امریکہ کی مالی مدد سے تیار کئےگئے ہیں۔ ......./169